صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے کہاکہ آپ ایم پی او والا آرڈر چیلنج کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ انہوں نے عدالت میں بیان دیا صنم جاوید پر 2کیسز ہیں،دوبارہ درخواست فائل کی اور عدالت نے رپورٹ طلب کی تو بتایا گیا مزید 2مقدمات درج ہیں،ضمانتیں منظور ہوئیں تو اگلے مقدمہ میں گرفتار کرلیتے ہیں،انہوں نے عدالتوں کے احکامات کو بھی نہیں مانا، عدالت نے کہاکہ آپ ایم پی او والا آرڈر چیلنج کرسکتے ہیں،عدالت نے صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *