صنم جاوید کو تینوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،مزید کس پی ٹی آئی رہنما کو ریلیف مل گیا؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی اسیر رہنما صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ صنم جاوید قومی اسمبلی کے حلقے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں اتری ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کی بھی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 160 بہاولنگر سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے 119 سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز الیکشن لڑ رہی ہیں، یوں صنم جاوید ان کے مدمقابل آ گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *