صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ تجویز کرنے پر نگران وزیراعظم کا رد عمل سامنے آگیا

اسلام آبا(پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اختیار الیکشن کمیشن کا تھا، لیکن صدر نے الیکشن کی تاریخ تجویز کردی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن جلد ہی الیکشن کی مناسب تاریخ کا اعلان کرے گا، حلقہ بندیاں بھی آئینی انتخابی عمل کاحصہ ہیں، نگراں حکومت عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابات میں کردار الیکشن کمیشن کی معاونت ہے، انتخابات کیلئے فنڈز، امن و امان کیلئے تعیناتی، انتخابی عمل کے تحفظ کیلئے تیاری مکمل ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ چند بیورو کریٹس کی ان اضلاع میں ڈیڑھ دو سال تعیناتی رہی ہے، چند بیورو کریٹس کی تعیناتی میں عمل دخل رکھنے والے افراد کے خلاف ایکشن لیں گے، ہمارے کریک ڈاؤن سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، ہم نے صرف ایک کام کیا جو بھی قوانین ہیں ان پر عمل کیا جائے، ہم وہ شواہد جمع کر رہے ہیں جو عدالت میں بھی ان کے خلاف پیش کیے جا سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ اگر وہ تحریک انصاف میں ہوتے تو ان کا پہلا جملہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت ہوتا، ایسا نہیں کہ میں مغل حاکم کی طرح فرمان جاری کروں گا کہ پی ٹی آئی سیاست میں حصہ لے سکتی ہے یا نہیں، جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، جو بھی فیصلہ آئے گا اس کے بعد بھی اپیلٹ اتھارٹی موجود ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *