صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص پر مقدمہ درج

حافظ آباد(پاکستان امیج ) صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پیپلزپارٹی حافظ آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ماسٹر ثاقب صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں بیٹھا تھا جہاں پر ذوالفقار علی بٹ دکاندار نے آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولے، جب ثاقب نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے اسے پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔ اس پر عدالت میں پی پی پی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے رٹ پیٹیشن دائر کی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *