صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کیلئے نامزد سفیر خرم سرفراز خان کی ملاقات

اسلام آباد (پاکستان امیج)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) خرم سرفراز خان نے ملاقات کی۔ نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر صدر مملکت نے انہیں مبارکباد دی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اردن کے ساتھ پاکستان کے کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کریں گے جبکہ نامزد سفیر کو فلسطین کے لیےبھی سفارتی تقرری حاصل ہوگی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہبی اقدار کی بنیاد پر مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، اردن کے عوام اور فلسطینی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نومبر میں اردن کے فرمانروا کے دورۂ پاکستان کے دوران سیاسی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی اور عوامی سطح پر روابط بشمول افرادی قوت اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔صدر مملکت نے اردن میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے وہاں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر قونصلر سہولیات، باقاعدہ روابط اور سفارت خانے و کمیونٹی کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *