صدر زرداری کی مسجد اقصیٰ پر یلغار کی مذمت، حیثیت تبدیلی کی کوشش اشتعال انگیزی قرار

اسلام آباد(پاکستان امیج)صدر آصف علی زرداری نے مسجد اقصیٰ (الحرم الشریف) پر اسرائیلی افواج کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقام کی حرمت پر حملہ قرار دیا ہے۔

6 اپریل کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا اور مسجد اقصیٰ کی مذہبی و قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے رمضان اور عید کے دوران عبادت گزاروں کی رسائی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، کو ایسے اقدامات کے جواز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

صدر نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *