صدر تحریک انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی

لاہور(پاکستان امیج) صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کی انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی “ڈان” نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو انٹی کرپشن مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ نے پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے کی تاریخ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *