لاہور(پاکستان امیج) صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کی گرفتاری پر اہلیہ نے حبس بے جا اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پرویز الہیٰ کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کر دیا گیا تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔
پرویز الہیٰ کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نگران حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا۔
9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا تو سب کچھ طے تھا،عمران خان وزیر اعظم بھی بن جاتے، پرویز خٹک دل کی بات زبان پر لے آئے
واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا تھا جہاں انہیں اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا۔
Pakistan Image