کراچی (پاکستان امیج)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن سے آئینی ترمیم پر حمایت مانگی یا نہیں ۔۔۔؟سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اندر کی بات بتا دی ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کےرہنماسینیٹر کامران مرتضیٰ نے اہم انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے آصف زرداری نے آئینی ترمیم پر حمایت نہیں مانگی۔آئینی ترمیم آئے گی تو تحریک انصاف کے ساتھ مشاورت کے بعد رائے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رہنما جے یو آئی (ف) سینیٹر کامران مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ سے متعلق ترمیم لانے پر افواہیں گردش میں ہیں۔ افواہ درست بھی ہوسکتی ہے اورغلط بھی ہوسکتی ہے۔
پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ روز سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ حکومت جوڈیشل پیکیج کے ذریعے چیف جسٹس کی مدت ملازمت کو فکس کرنا چاہتی ہے۔صدر مملکت کل مولانا فضل الرحمن سے ملنے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس ترمیم کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔
Pakistan Image