صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا

کراچی(پاکستان امیج) صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔صدر آصف علی زرداری کے وکیل نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو سکتی جس پر عدالت نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدے کی سماعت نہیں ہو گی۔

فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور ان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں لہٰذا استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *