صدرمملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط، تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ صدر نے انتخابات کی تاریخ کے تعین کےلیے آرٹیکل 48(5) کے تحت دستوری فریضہ سرانجام دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرعلوی نے معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوایا ہے، پوری قوم کی نگاہیں اب سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔ کورکمیٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےلیے لازم ہے دستور سے متعلق اپنا آئینی کردار نبھائے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو 6 نومبر تک انتخاب کے انعقاد کا پابند بنائے، صدر مملکت کا اقدام خوش آئند ہےجس سے قوم میں امید جاگی ہے کہ بلآخر منتخب حکومت حلف لے گی۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ منتخب حکومت ملک کو گھمبیر سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے کی تدبیر کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *