صدرمملکت نے الیکشن کیلئے میرے یوم پیدائش کاانتخاب کیا،شیخ رشید

اسلام آباد(پاکستان امیج)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدرمملکت نے الیکشن کیلئے ان کے یوم پیدائش کاانتخاب کیا۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل ہوگی اور اُکھاڑ پچھاڑ ہو گی ، پیپلزپارٹی کی ورکنگ کیمٹی بھی رنگ دکھائے گی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرسکتی ہے۔

شیخ رشیدنے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے اسی سال ہو جانا ہے ۔30 دسمبر تک حقیقی فیصلے آجائیں گے اور 15 دسمبر تک یہ فیصلہ بھی ہو جائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *