صحت زیادہ ضروری‘ انیل کپور نے 10 کروڑ کا اشتہار ٹھکرا دیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے لیے 10 کروڑ روپے کی بھاری پیشکش ٹھکرادی۔

حال ہی میں 67سالہ انیل کپور ایک منافع بخش اشتہار کو ٹھکرانے کی وجہ سے خبروں میں ان رہے ہیں۔اداکار کے پاس جب بھی کسی اشتہار کی پیشکش آتی ہے وہ مالی فوائد کے علاوہ اسے اخلاقی پیمانے پر بھی تول کر دیکھتے ہیں اور صحت کے انتخاب اور برانڈز کو فروغ دینے کے لیے اپنی سوچ کے مطابق عمل کرتے پائے جاتے ہیں۔

اسی صحت مند سوچ کو اپناتے ہوئے انیل کپور نے ایک پان مصالہ کے اشتہار کو ٹھکرا دیا جس کے لیے انہیں 10 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ دیا جارہا تھا۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان جیسے ستاروں کو پان مسالہ کی تشہیر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *