صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات خرید و فروخت کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیر صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات خرید و فروخت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔ مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا عمل مکمل کیا گیا۔

مطیع اللہ جان کے وکیل نے استدعا کی کہ ہماری ضمانت کی درخواست بھی سن لیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ نوٹس کردیتے ہیں پراسیکیوشن تیاری کرلے۔ اسکرینوں پر آ کر صحافت کا ستیاناس ہوگیا ہے۔ بہت شرمندگی ہے کہ پراسیکیوٹر صحافی کو کہے کہ آپ حرام کھاتے ہیں۔ کیا پھر یہ بھی کہا جائے گا کہ صحافی اپنی سوچوں کو بیچتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *