صبح صبح بھارت کا لاہورپر حملہ، بھارتی جاسوس ڈرون گرادیا گیا

لاہور(پاکستان امیج)پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں والٹن روڈ کے قریب بھارتی جاسوس ڈرون گرادیا گیا، 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرون کو سسٹم جام کرکے گرایا گیا، بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔اس سےقبل پولیس کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ پر زورداردھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکے کی نوعیت اور جگہ کا تعین کررہے ہیں۔

دھماکا خیز مواد رکھنے والا ڈرون عمارت کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا، بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *