صبا قمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا

کراچی (پاکستان امیج)بین الاقوامی شہرت یافتہ لالی و بالی ووڈ اداکارہ صبا قمر نے اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ انسٹاگرام پر نئی سٹوریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مصروفیت سے آگاہ کیا ہے۔

پہلی اسٹوری میں صبا قمر کو ساتھی اداکار عمران عباس کے ساتھ جہاز میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بیماری کے باوجود پاکستان سے بیرونِ ملک کام کے سلسلے میں سفر کر رہی ہیں۔دوسری تصویر میں صبا قمر کو ناشتہ کرتے جبکہ تیسری میں بیرونِ ملک گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی، صحت کی بحالی ایک مکمل سفر ہے۔یاد رہے کہ 28 جنوری کو اداکارہ صبا قمر شدید علالت کے بعد ہسپتال منتقل ہو گئی تھیں۔صبا قمر نے اپنے بیمار ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکائو نٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوریز پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے شدید ڈائیریا ہو گیا تھا، مگر الحمدللہ اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں، صحت یاب ہو رہی ہوں اور میری ٹیم میرا بہت خیال رکھ رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *