صاحبزادہ فرحان کی ٹی20 کرکٹ میں حکمرانی، پاکستان سپر لیگ 11 میں بیٹنگ کا جادو

لاہور(پاکستان امیج)صاحبزادہ فرحان نے 2025 کے آغاز سے ہی ٹی20 کرکٹ میں بے مثال کارکردگی دکھائی ہے، اور پاکستان سپر لیگ 11 میں بھی اپنی جارحانہ بیٹنگ سے سب کو محظوظ کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 میچز کی 66 اننگز میں 2566 رنز بنائے، جو کسی بھی کھلاڑی سے سب سے زیادہ ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 74 اننگز میں 2197 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست سینچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 106 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

ابتدائی اوورز میں فرحان نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی اور اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

یہ صاحبزادہ فرحان کی پی ایس ایل کی دوسری جبکہ مجموعی طور پر 9ویں سینچری ہے۔ پی ایس ایل میں کنگ بابراعظم 11سینچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

پی ایس ایل میں ہزار رنز مکمل کرچکے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ خوشی ہے کہ سینچری بنائی اور ہماری ٹیم میچ جیتی، سپورٹ اسٹاف اور منیجمنٹ کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔ بالکل نہیں لگ رہا کہ ملتان سلطانز میری نئی فرنچائز ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *