صائم ایوب کی کارکردگی اچھی نہیں ،نسیم شاہ اورعثمان خان کو باہر بٹھایا ہوا ہے: احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

کراچی (پاکستان امیج) کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہےکہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے کھلاڑی ہیں جن کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے، گزشتہ تین چار سال سے ایک ہی گروپ کا غلبہ قائم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک اورسینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے بھی شرکت کی ۔
کرکٹر احمد شہزادنے کہا کہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے کھلاڑی ہیں جن کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے ۔اگر صائم ایوب سے کارکردگی نہیں ہورہی تو انہیں ٹیم میں کیوں رکھا ہوا ہے ۔ صائم ایوب کی جگہ عثمان خان کو کھلایا جانا چاہیے ۔شاداب کو بہت مواقع دیئے گئے ہیں اب بلال کو موقع دیجئے ۔نسیم شاہ کو باہر بٹھا دیا ہے پوری دنیا نسیم شاہ کا نام لے رہی ہے آپ نے ان کو جن وجوہات پر باہر بٹھایا ہے وہ درست نہیں ہیں۔اگر بابر اور رضوان کی جوڑی نے ہمیں کچھ جتوا کر دیاہوتاتومیں ضرور سراہتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *