صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا

راولپنڈی (پاکستان امیج)پاکستان کے لیفٹ ہینڈڈ اوپنر صائم ایوب نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میچ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، جہاں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کر لئے۔

23 سالہ اوپنر نے میچ میں شرکت سے قبل 983 رنز بنا رکھے تھے، صائم نے پاکستان کی اننگز کے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر سری لنکن کپتان داسن شاناکا کو آف سائیڈ پر شاندار چوکھے مار کر اپنے ہزار رنز مکمل کیے۔
اس اعزاز کے ساتھ ہی صائم ایوب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز بنانے والے نویں بیٹر بن گئے، اس فہرست میں بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *