صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاون سے لندن کیلئے روانہ ہو گئے

کیپ ٹاؤن(پاکستان امیج)قومی بلے باز صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاون سے لندن کیلئے روانہ ہو گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر سپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، صائم ایوب کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، صائم کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے دونوں اننگز میں بیٹنگ بھی نہیں کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *