‘صائم آپ کیلئے اپنے شوہر کو طلاق دے دونگی’ دوران میچ خاتون کی پاکستانی بیٹر صائم ایوب کو ‘پیشکش’

گیانا (پاکستان امیج) کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی بیٹر صائم ایوب کی ایک مداح کا پوسٹر سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہورہا ہے۔

گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب نے ٹورنامنٹ میں اب تک لگاتار تین میچز میں نصف سینچریاں سکور کیں، صائم نے جمیکا تھلاواز کے خلاف نصف سنچری بنائی۔صائم 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، یہ سی پی ایل میں ان کی مسلسل تیسری ففٹی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے بارباڈوس رائلز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف بھی ففٹیاں سکور کی تھیں۔اب قومی کرکٹر مسلسل تین ففٹیز کے بعد سی پی ایل کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں، 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 8 اننگز میں 149.01 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 304 رنز بنائے ہیں۔

صائم کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز میں بھی موجود ہیں جس کا اندازہ حال ہی میں اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

خاتون نے پوسٹر پر لکھا تھا کہ ‘صائم ایوب، میں آپ کے لیے اپنے شوہر کو طلاق دے دوں گی’۔

وائرل پوسٹر پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *