شیر افضل مروت کو پیشگی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس سمیت فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم جاری کیا کہ شیر افضل مروت کو کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روک دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *