شیر افضل مروت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )اسلام آبادہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتاری روک دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیرافضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے جب کہ فریقین کو شیر افضل مروت کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ وکیل درخواست گزار کے مطابق شیر افضل مروت کوکسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، ان کو عدالت کی اجازت کے بغیرکسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ شیرافضل مروت نے وکلا عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *