شیر افضل مروت نے اپنے خلاف باتیں کرنیوالوں کو دبنگ انداز میں “پیغام ” دیدیا

پشاور ( پاکستان امیج ) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے خلاف باتیں کرنیوالوں کو دبنگ انداز میں “پیغام ” دیدیا ۔
“جیو نیوز ” کے مطابق پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ صورتِ حال سے نکالنے کے لیے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔ میاں صاحبان کے درمیان ملاقات سے حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ ملتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *