شیر افضل مروت نے انتخابات میں 182سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے انتخابات میں 182سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے بینگن، چمٹا جیسے انتخابی نشان دیئے،انتخابات میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہناتھا کہ ہم نے فارم 45اکٹھے ہیں، ہماری 182سیٹیں بنتی ہیں،ایم کیو ایم ایک نشست بھی نہیں جیتی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں ایم کیو ایم کو دی گئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ مرکز اور پنجاب میں ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *