شیری رحمان کی وزارت صحت کو ختم کرنے یا صوبوں کو منتقل کرنے کی تجویز

اسلام آباد(پاکستان امیج)شیری رحمان کی وزارت صحت کو ختم کرنے یا صوبوں کو منتقل کرنے کی تجویز دیدی، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کو اب عوامی فنڈز لینے کا کوئی جواز نہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان اور سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا دارالحکومت میں یہ حال ہے، 14 نومولودوں کی جان چلی گئی، اس سے بڑا سنگین حادثہ نہیں ہوسکتا۔

شیری رحمان نے کہا کہ سیاست چمکانے نہیں آئے لیکن احتساب ضروری ہے، ہماری قیادت نے بھیجا ہے ہم عوام کی طرف سے سوال پوچھیں، ذمہ داروں کو بے نقاب کریں، یہ حادثہ بہت سے سوالات چھوڑ گیا ہے، حادثے کے بعد پانی نہیں تھا ایمرجنسی گیٹ بند تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھے، بچوں کے والدین کے ساتھ انتظامیہ نے بالکل بھی تعاون نہیں کیا، وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے لیکن ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھی جواب دینا ہوگا۔

نیئر بخاری بولے ہمیں نظام کہیں چلتا ہوا نظر نہیں آتا، وفاقی وزارت صحت دو ہسپتالوں کا انتظام بھی نہیں سنبھال سکی، ایسی صورتحال میں گڈ گورننس کیسے ممکن ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *