شیخ رشید کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، ہسپتال منتقل

راولپنڈی (پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔

جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید کو سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سابق وفاقی وزیر کا آر آئی سی کی ایمرجنسی وارڈ میں طبی معائنہ کیا گیا ہے ۔ شیخ رشید کی طبیعت تاحال ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کچھ عرصہ منظر عام سے غائب رہنے کے بعد چند روز قبل ہی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوئے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ وہ چلے پر گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ عوام اور میڈیا سے رابطے میں نہیں تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *