شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر زائد مقدمات خارج کرنے کی استدعا

اسلام آباد (پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک ہی الزام پر ایک سے زائد درج مقدمات خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شیخ رشید کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، سندھ پولیس کے ڈی ایس پی دوران سماعت عدالت پیش ہوئے اور تھانہ موچکو میں درج کئے گئے مقدمے کی رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے ڈی ایس پی سے استفسار کیا کہ رپورٹ آئی جی سندھ اور متعلقہ ایس ایس پی کی مشاورت سے بنی ہے جس پر اس نے عدالت کو دونوں افسران کی مشاورت کی تصدیق کی۔

عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو مذکورہ رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *