شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟ وفاقی حکومت سے جواب طلب

راولپنڈی (پاکستان امیج) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کردئیے۔
دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت ہوئی ، جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی، سابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟ وفاقی حکومت سے 28 فروری کو تحریری جواب طلب کرلیا۔
اس ضمن میں عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *