شیخ رشید کا جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑنے کا اعلان

راولپنڈی (پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سمیت وکلا کو وکالت نامے دیدیئے، اگر پھر جیل میں ڈالا گیا تو وہ میرے اٹارنی تصور ہوں گے۔ نوازشریف بولنا شروع ہو گئے ہیں تو پھر میں بھی بولوں گا۔ جتنے میرے خلاف مقدمات درج کئے گئے عدالت نے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل انسدد دہشت گردی عدالت میں میری ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ آ جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *