شیخوپورہ میں 13 سالہ لڑکے کی 5 سالہ لڑکی سے شادی کر د گئی

شیخوپورہ (پاکستان امیج)شیخوپورہ میں 13 سال کے لڑکے اور 5 سال کی لڑکی کی شادی میں پولیس نے چھاپا مار کر ایک ملزم کو گر فتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی کوٹ نذیر میں 13 سالہ لڑکے اور 5 سالہ بچی کی شادی کردی گئی جس میں دونوں نابالغ بچوں کے والدین سمیت 8 افراد شریک ہوئے۔شادی کی اطلاع پر مرید کے پولیس نے تقریب پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو پکڑ لیا۔مریدکے پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *