شہناز گل کی اپنی نئی فلم کی ریلیز کے کچھ دن بعد ہی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل ہونا پڑگیا

ممبئی(پاکستان امیج)معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مقبول امیدوار شہناز گل اپنی نئی فلم کی ریلیز کے کچھ دن بعد ہی ہسپتال میں داخل ہوگئیں،شہناز گل کے مداح اداکارہ کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔

شہناز گل کی نئی فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ 6 اکتوبر کو ریلیز کی گئی ہے جس میں ان سمیت اداکارہ بھومی پاڈنیکر، انیل کپور، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کوشا کپیلا اور شبانی بیدی مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گی۔سوشل میڈیا پر شہناز کی انسٹاگرام پر لائیو کی جانے والی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام لائیو میں کہا ‘سب کا وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے، میرے ساتھ یہی ہوا، میرا وقت پھر آئے گا، میں نے سینڈویچ کھالیا تھا جس کے باعث مجھے فوڈ انفیکشن ہوگیا’۔شہناز نے مداحوں کو بھی خبردار کیا کہ باہر کے کھانے سے پرہیز کریں اور بہت دیکھ بھال کر چیزیں کھائیں کیونکہ موسم کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

سوشل میڈیا پر کچھ اور ویڈیوز بھی وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انیل کپور اور ان کی بیٹی پروڈیوسر ریا کپور بھی شہناز سے ہسپتال میں ملاقات کے لیے آئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *