شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، بروقت ٹوکن ٹیکس پر ڈسکاؤنٹ ملے گا

لاہور(پاکستان امیج)محکمہ ایکسائز پنجاب نے شہریوں کو موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی پر اہم ریلیف فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے۔
محکمہ کے اعلان کے مطابق 31 اگست 2026 تک ٹوکن ٹیکس جمع کرانے والے شہریوں کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

اِسی طرح محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا مقررہ تاریخ سے پہلے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہری نہ صرف 10 فیصد ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ تاخیر کی صورت میں عائد ہونے والے جرمانے سے بھی محفوظ رہیں گے۔ شہری ای پے پنجاب کے ذریعے گھر بیٹھے محفوظ، شفاف اور آسان انداز میں ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ای پے پنجاب حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور عوام کو جدید آن لائن سرکاری ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے، ای پے پنجاب شہریوں کو آسان، محفوظ اور مؤثر ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 31 اگست 2026 سے پہلے ٹوکن ٹیکس ادا کر کے 10 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *