شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزارکی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراردینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزارکی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراردینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواستوں پرسماعت کی جس دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیار پر بھی دلائل مکمل کئے گئے۔

درخواست گزارکے وکیل شیرافضل مروت پیش نہ ہوئے جس پر انہیں تحریری دلائل جمع کرانےکی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے اختیارات سے متعلق عدالت نے دوعدالتی معاونین مقررکیے تھے، دونوں عدالتی معاونین بیرسٹر صلاح الدین اور وقار رانا عدالت میں دلائل دے چکے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریارآفریدی اور شاندانہ گلزارکے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کررکھا ہے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مزید ایم پی او آرڈرجاری کرنے سے بھی روک رکھا ہے۔

اب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزارکی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراردینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *