شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہباز گل کے مطابق ان کا بھائی غلام شبیر اسلام آباد کی حدود میں ہے، ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ شہباز گل کو نامعلوم نمبر سے کال آئی ہے ان کو کہا گیا کہ آپ کا بھائی اسلام آباد میں ہے، شہباز گل نے ہمیں درخواست اسلام آباد میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *