شہباز شریف نے متحدہ قیادت کو نواز شریف کا “پیغام ” پہنچا دیا،کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کمیٹی مذاکرات کرے گی

کراچی (پاکستان امیج)سابق وزیرِ اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کا وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں واقع مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق، نسرین جلیل، انیس قائم خانی و دیگر شریک ہوئے۔ (ن) لیگ کے وفد میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر دیگر شامل تھے۔اس موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف کا سلام اور “خصوصی پیغام “متحدہ کی قیادت کو پہنچایا۔

“جنگ ” کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے صوبائی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی سفارشات پر غور کیا، کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کمیٹی آئندہ دو تین روز میں مذاکرات کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *