لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے جمیعت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے ملاقات کی جس کے دوران انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شہباز شریف اور ساجد میر کے مایبن ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور جمیعت اہلحدیث کے درمیان سیاسی تعاون سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ شہباز شریف نے جمیعت اہلحدیث اور مسلم لیگ (ن) کے انتخابی اتحاد اور سیاسی تعاون کو سراہا۔
شہباز شریف نے سینیٹر ساجد میر اور جمیعت اہلحدیث کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔ جمعیت کے وفد نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف کی بریت پر شہباز شریف کو مبارکباد بھی پیش کی۔
Pakistan Image