اسلام آباد (پاکستان امیج)شہباز شریف بطور وزیراعظم 4 مارچ (پیر) کو دوپہر 2 بجے ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سینئر صحافی صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے نئے وزیر اعظم سے حلف لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چاروں صوبائی گورنرز بھی موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم کا انتخاب کل (اتوار) کو ہوگا ۔ شہباز شریف ملک کے 33ویں وزیراعظم ہوں گے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image