شہبازشریف کی کل وطن واپسی ، نوازشریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

لاہور(پاکستان امیج )مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شہباز شریف کو وطن واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو پاکستان جاکر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی ،صدر ن لیگ شہبازشریف قائد کی ہدایت پر کل رات وطن واپس پہنچیں گے،شہبازشریف واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر مریم نواز قائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کرینگی،مریم نواز پارٹی کے عہدیداروں، ونگز اور تنظیموں کو متحرک کرینگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *