شہبازشریف نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی، وزیراعظم بیلاروس

اسلام آباد(پاکستان امیج)بیلا روس کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس سی او کے 23ویں سربراہ اجلاس کا باضابطہ آغاز ہو گیا،وزیراعظم شہبازشریف ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،ایس سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیلا روس کے وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

بیلا روس کے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں شہبازشریف کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے صرف پاکستان نہیں بلکہ ایس سی او کی ترجمانی کی، ان کاکہناتھا کہ رواں سال شہبازشریف سے آستانہ میں ملاقاتیں ہوئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *