شہبازشریف نے آئینی ترمیم صدر آصف علی زرداری کو توثیق کیلئے بھجوا دی

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیرِ اعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔

چھبیسویں آئین ترمیم سینیٹ سے 65 اراکین کی حمایت کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *