کراچی (پاکستان امیج) معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو ان کی صحت کے بارے میں فکر مند کردیا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گہرے نیلے رنگ کے لباس میں نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت حسین اور اپنی عمر سے کافی چھوٹی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے معنی خیز کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔
View this post on Instagram
شگفتہ اعجاز ان تصاویر میں پہلے سے کافی پتلی دبلی اور کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کے مداح حالیہ تصاویر پر مبنی ویڈیو کو دیکھ کر فکر مند ہو گئے ہیں۔نئی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ناصرف اپنی پسندیدہ اداکارہ سے دوبارہ سے وی لاگ بنانے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Pakistan Image