شکست پر پلیئرز کافی دکھی ہیں،افغانستان سے پاکستان کی شکست کے بعد بیٹنگ کوچ کا بیان

چنئی(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک کا کہنا ہے کہ پچھلے 2 دن مشکل تھے، شکست پر پلیئرز کافی دکھی ہیں، اب ہر کسی کی نظریں جمعہ کے میچ پر ہیں، ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا۔چنئی میں “جیو نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک نے کہا کہ جنوبی افریقا بہترین فارم میں ہے، ہمیں اس کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،ہمیں مستحکم پلان کے ساتھ آنا ہوگا ، ہر بال پر مقابلہ ہوگا۔

اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بھی کوالٹی بیٹرز موجود ہیں، ہر پلیئر کا بیٹنگ میں اپنا انداز ہے، مجھے بیٹرز کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف مثبت ارادوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، پاکستان ٹیم میں بڑا ٹوٹل سجانے کی صلاحیت موجود ہے، گیم پلان پر کلیئر ہونا اور اس پر عمل کرنا کافی اہم ہے۔

اینڈریو پٹک کا کہنا تھا کہ ہم بطور ٹیم جہاں ہونا چاہتے ہیں، وہاں نہیں ہیں، خواہش ہے کہ پاکستان پاور پلے میں اور بہتر بیٹنگ کرے ، سعود شکیل کمال کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں، وہ کافی اہم پوزیشن پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستان کا اب بھی چانس ہے، ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، امید ہے جمعہ کے میچ کے ساتھ ہمارے لیے چیزیں بہتر ہو جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *