شکارپور (پاکستان امیج)شکارپور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق مدئیجی کچے کے علاقے میں کَلہوڑا اور جونیجا برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعہ جھبّر شیخ تھانے کی حدود گاؤں حفیظ کلہوڑو میں پیش آیا، دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے ان خونی جھگڑوں میں اب تک 43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image