شوہر نے بیوی کو مار مار کر بُرا حال کر دیا ، سر کے بال بھی کاٹے، خاتون تھانے پہنچ گئی

رحیم یار خان (پاکستان امیج) رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں شوہر نے بیوی کو مار مار کر بُرا حال کر دیا، سر کے بال بھی کاٹے جس پر وہ تھانے پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بستی آرائیاں میں شوہر اور بیوی کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز شوہر نے اتنا مارا کہ اس کی جان چھڑانی مشکل ہو گئی۔ متاثرہ خاتون کی بہن کا کہنا ہے کہ بہنوئی نشے کا عادی ہے، نشہ نہ ملے تو بہن کو اکثروبیشتر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ اب مارپیٹ کی تو اس کے بال بھی کاٹ دیئے جس پر بہن دلبرداشتہ ہو گئی۔

پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *