ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے اور شوہر سیف علی خان کے درمیان عمر کے بڑے فرق اور دونوں کے مختلف مذاہب پر کی جانے والی تنقید پر کہا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور اس سے فرق کیوں پڑتا ہے کہ سیف کس عقیدے کو مانتے ہیں یا ان کی عمر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا سیف پہلے سے زیادہ حسین ہیں، میں خوش ہوں کہ میں 10 سال چھوٹی ہوں، انہیں فکر مند ہونا چاہیے، کوئی نہیں کہے گا کہ وہ 53 سال کے ہوگئے ہیں، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ احترام اور محبت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔
کرینہ نے کہا لوگ ان کے اور شوہر کے مختلف مذہب اور ان کے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڑے کے درمیان اچھا وقت اہمیت رکھتا ہے، سیف اور میرے درمیان سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس سے فرق کیوں پڑتا ہے کہ وہ کس عقیدے کو مانتا ہے یا ا ن کی عمر کیا ہے؟ یہ بحث کا موضوع بھی نہیں ہونا چاہیے۔
Pakistan Image