شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 6 اہلکار معطل

اسلام اآباد(پاکستان امیج)ایف بی آر نے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 6 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ان اہلکاروں کو شوگر کی پیداوار کی مؤثر، شفاف اور بلا تعطل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

ان کی غیر حاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہور کی جانب سے کی جانے والی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا۔

ایل ٹی اور لاہور نے غفلت و لاپروائی کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غفلت برتنے پر ان اہلکاروں کوفوری طورمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اپنی تمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط، دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت ہر طرح کی کارروائی کے لئے پر عزم ہے۔

ایف بی آر کے مطابق فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستان ابھرتی سفارتی ومعاشی طاقت تسلیم، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ، بلومبرگ بھی معترف

امریکہ (پاکستان امیج)پاکستان خطے میں ابھرتی سفارتی و معاشی طاقت ہے جب کہ عالمی سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email