شوگر ملز اسکینڈل :پرویز الہٰی کے شریک ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور (پاکستان امیج) اینٹی کرپشن عدالت نے شوگر ملز اسکینڈل کیس میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے شریک ملزم ڈاکٹر خرم شہزاد سمیت 4 ملزمان کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔سابق ڈپٹی سیکریٹری صنعت ڈاکٹر خرم شہزاد، سابق ڈائریکٹر جنرل صنعت راؤ پرویز، سرکاری افسران نواز چیمہ اور عماد الدین کی بھی ضمانت منظور ہوئی ہے، عدالت نے ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

ایف بی آر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے شوگر ملز کا پیداواری کوٹہ بڑھایا، جس سے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی رحیم ریا خان ملز کو فائدہ دیا گیا۔اس پر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ پیداواری کوٹہ بڑھانے سے تمام شوگر ملز کو فائدہ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *