شوبز سے کنارہ کشی کی خبروں پر مدیحہ شاہ کا موقف بھی آگیا

لاہور(پاکستان امیج) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی جب بھی معیاری کام ملا تو مداحوں کو ضرور سکرین پر نظر آﺅں گی۔

اپنے ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ اداکاری میری خون میں رچی بسی ہے اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔ مجھے جب بھی اچھا کام ملتا ہے چاہے وہ ٹی وی پر ہو ‘ فلم یا کمرشل کرتی ہوں لیکن معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہمیں بھی اپنی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے آئیڈیاز کیساتھ سخت محنت کرنا ہوگی۔ مدیحہ شاہ نے امید ظاہر کی آنے والا وقت پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *