شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شہید ہونے والےسپاہی وارث خان سپرد خاک

کرک (پاکستان امیج) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شہید ہونے والےسپاہی وارث خان کو سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی وارث خان شہید کو ان کے آبائی علاقےکرک میں مکمل فوجی اعزاز
کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،وارث خان 16 اکتوبر 2023 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہیدکی نماز جنازہ میں فوجی افسران، جوان ،رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے متزلزل نہیں ہو سکتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *